جلد دوبارہ ایکشن میں ہونگا، محمد حسنین

23 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا ہے کہ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد بہت اچھا لگ رہا ہے، بولنگ کی اجازت ملنے کے بعد اب میں دوبارہ ایکشن میں ہوں گا، نئے ایکشن کے اوپر میں نے کوچز کے ساتھ بہت محنت کی ہے، کوچ عمر رشید نے بہت کام کیا ہے جس کا مجھے فائدہ ہوا۔