ون ڈے رینکنگ، بابراعظم بدستور پہلے، امام دوسرے نمبر پر

23 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سیون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔ وہ پہلےجبکہ امام الحق دوسرے نمبر پر ہیں۔ بولنگ میں شاہین آفریدی چوتھے نمبر پر ہیں۔ بھارتی ٹیم کے سابق قائد ویرات کوہلی تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ روہت شرما چوتھی ، کوئنٹن ڈی کاک پانچویں ، راس ٹیلر چھٹی ، راسی وان ڈیر ساتویں جبکہ جونی بیئرسٹو آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔ ڈیوڈ وارنر ایک درجے ترقی کرتے ہوئے نویں پوزیشن پر ہیں۔ ٹیسٹ بولرز میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلے، بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے، جسپریت بمرا تیسرے اور شاہین آفریدی چوتھے نمبر پر ہیں۔ کیمار روچ 4 درجے بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگئے۔آل راؤنڈرز درجہ بندی میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی بھی شامل نہیں ہے۔