ایشیا کپ ہاکی انکوائری کمیٹی بااختیار، جسے چاہے طلب کرے، باجوہ

23 جون ، 2022

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری جنرل آصف باجوہ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی کار کردگی کی انکوائری ہر حال میں کی جائیگی،کسی کو بچانے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی با اختیار ہے، رپورٹ پر من و عن عمل کیا جائے گا،کسی کو دانستہ بچانے کا الزام درست نہیں، کامن ویلتھ گیمز کے لئے ایکری ڈیشن کا عمل مکمل ہونے کی وجہ سے ٹیم آفیشلز اور کپتان کو تبدیل نہیں کیا گیا، اس سے ٹیم کا کمبی نیشن متاثر ہوسکتا تھا،ایشیا کپ میں 12کھلاڑی کی موجودگی کا معاملہ بڑی غفلت تھی ،کمیٹی کا اجلاس جلد ہوگا، وہ جس کو چاہیںطلب کرسکتے ہیں، ہیڈ کوچ اور کوچ وسیم جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔