اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اب جوڈیشل ایکٹوازم کا دور نہیں رہا، ہر فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا،ایسا حکم دیں گے ٹرائل بھی نہ رکے اور توہین عدالت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی بھی چلے،سپریم کورٹ نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ ( ای او بی آئی )کیس میں توہین عدالت کرنے والے ملزمان کی تفصیلات طلب کر لیں ۔ عدالت عظمی نے نیب سے ملزمان کی فہرست اور ٹرائل کی تفصیلات بھی طلب کر لیں ۔ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ای او بی آئی غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کیس میں توہین عدالت کے معاملہ کی سماعت کی ۔ دوران سماعت جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو دی گئی رپورٹ میں ملزمان کی مکمل فہرست شامل نہیں۔ اس دوران جسٹس عائشہ ملک نے سوال اٹھایا کہ نیب ریفرنس کی کیا صورتحال ہے،تقرریاں تو 2009 ءسے شروع ہوئی تھیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے جنوری 2011 میں ای او بی آئی میں بھرتیاں روکنے کا حکم دیا، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ستمبر 2011ء سے مئی 2012 ء کے درمیان ای او بی آئی میں خلاف ضابطہ بھرتیاں کی گئیں، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جن افراد نے بھرتیوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ان کا نام نیب رپورٹ میں موجود ہے۔
محمود شامیاالٰہی!ہم گنہ گاروں پہ اپنا رحم کربارشوں سے ملک بھر میں لوگ لاکھوں در بدرکوہسار و دشت میداں اب سبھی...
کراچی وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر مختار نے سندھ کی 9 جامعات میں طویل عرصے سے مستقل عدم وائس...
کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے سندھ کی جامعات میں وائس چانسلر کی تقرریری کیلئے پی ایچ ڈی اور 15پیپپرز...
کراچی فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ شاخ نے حکومت سندھ کی جانب سے صوبہ سندھ کی...
کراچی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیف سکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت نے سیکرٹری بورڈز و جامعات مرید...
کراچی کسٹمز حکام نے مس ڈیکلریشن کےذریعے پابندی کے باوجود بڑے پیمانے پر لگژری اشیاء درآمد کرنے کی کوشش ناکام...
کراچی بھارتی فلم پروڈیوسر مشتاق ناڈیاڈوالا کا دعویٰ ہے کہ ان کی اہلیہ اور ان کے خاندان نے پاکستان میں ان کے...
کراچی وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں اظہار رائے کی آزادی کو مسخ کیا گیا،...