اسٹاک مارکیٹ، اتار چڑھائو کے بعد معمولی مندی، 68 پوائنٹس کم

23 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،ملکی معیشت بارے متضاد خبروں کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاو کے بعد معمولی مندی ، کے ایس ای100انڈیکس میں 68 پوائنٹس کی کمی ، 52.38 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی ، سرمایہ کاری مالیت 8 ارب 87 کروڑ 28 لاکھ روپے گھٹ گئی ،کاروباری حجم بھی 11.47 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو مارکیٹ میں آئی ایم ایف اور چین کے ساتھ معاہدے کی متضاد خبریں گردش کرتی رہی جس سے مارکیٹ میں اتار چڑھاو کا رحجان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران اتار چڑھاو کے باعث ایک موقع پر 100انڈیکس 117 پوائنٹس منفی لیکن بعد ازاں 355 پوائنٹس تک مثبت ریکارڈ کیا گیا تاہم اختتام سے پہلے پھر منافع کی خاطر فروخت بڑھ جانے سے کے ایس ای100انڈیکس 67.81 پوائنٹس کی کمی سے 42458.14 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، آل شیئرز انڈیکس بھی 36.46 پوائنٹس کی کمی سے 28967.65 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 2.87 پوائنٹس کے اضافے سے 16258.67 پوائنٹس پر آگیا، مجموعی طور پر مارکیٹ میں 336 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 133 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،176 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 27 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی۔