کنواری لڑکی ولی کی مرضی کے بغیر شادی نہیں کر سکتی، وفاق المدارس

23 جون ، 2022

لاہور(خبرنگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سیدمرید حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ کنواری لڑکی ولی کی اجازت کے بغیر شادی نہیں کر سکتی۔ لڑکی اپنے ولی کی اجازت کی پابند ہے جو کہ اس کا باپ اور دادا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی تیسرا شخص شرعی ولی کی حیثیت نہیں رکھتا ۔البتہ عورت کے بیوہ یا طلاق یافتہ ہونے کی صورت میں شادی کا فیصلہ وہ خودکر سکتی ہے۔ اسلام میں جبری شادی کا کوئی تصور نہیں ہے۔ لڑکی کے ولی کو بھی اس کی رضامندی سے شادی کرنی چاہیے ۔شادی زبردستی مسلط نہیں کی جاسکتی ۔لڑکی کی رضا مندی شامل نہ ہو تو نکاح نہیں ہو سکتا۔