اسلام آباد(نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن نے این اے 240 کراچی کے ضمنی انتخاب میں پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال پر حملے کی پولیس رپورٹ طلب کرلی۔این اے 240ضمنی الیکشن بد امنی کیس میں انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت،سماعت ملتوی کردی گئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے این اے 240 ضمنی انتخاب میں بیلٹ پیپرز چوری ہونے اور مبینہ دھاندلی کے کیس کی سماعت کی،پولنگ سٹیشن نمبر 87 لانڈھی زمان آباد کے پریزائیڈنگ افسر حبیب خان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پریزائیڈنگ افسر پر الزام ہے کہ اس نے بیلٹ پیپرز چوری کیے۔الیکشن کمیشن نے کارکن کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے سپیشل سیکریٹری کو شکایت درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نادرا کی مدد سے کارکن کی شناخت کی جائے۔ پریزائیڈنگ افسر نے تحریری جواب جمع کروایا کہ مجھ پر بیلٹ پیپر چوری کرنے کا الزام غلط ہے۔
محمود شامیاالٰہی!ہم گنہ گاروں پہ اپنا رحم کربارشوں سے ملک بھر میں لوگ لاکھوں در بدرکوہسار و دشت میداں اب سبھی...
کراچی وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر مختار نے سندھ کی 9 جامعات میں طویل عرصے سے مستقل عدم وائس...
کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے سندھ کی جامعات میں وائس چانسلر کی تقرریری کیلئے پی ایچ ڈی اور 15پیپپرز...
کراچی فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ شاخ نے حکومت سندھ کی جانب سے صوبہ سندھ کی...
کراچی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیف سکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت نے سیکرٹری بورڈز و جامعات مرید...
کراچی کسٹمز حکام نے مس ڈیکلریشن کےذریعے پابندی کے باوجود بڑے پیمانے پر لگژری اشیاء درآمد کرنے کی کوشش ناکام...
کراچی بھارتی فلم پروڈیوسر مشتاق ناڈیاڈوالا کا دعویٰ ہے کہ ان کی اہلیہ اور ان کے خاندان نے پاکستان میں ان کے...
کراچی وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں اظہار رائے کی آزادی کو مسخ کیا گیا،...