سونا فی تولہ 1850؍روپے سستا

23 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں 1850 روپے فی تولہ کی کمی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1833 ڈالر سےبڑھ کر 1839 ڈالر فی اونس ہو گئی لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1850 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 45ہزار 300 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1586 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 24ہزار 571 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1560 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔