آئی ایم ایف ڈیل، چین سے قرض تیل کی قیمتیں کم بڑے ریلیف کی خبریں ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

23 جون ، 2022

کراچی (جنگ نیوز) آئی ایم ایف ڈیل قریب، چین سے قرض طے، تیل کی قیمتیں بھی کم، پاکستان کیلئے بڑے ریلیف کی خبریں ہیں۔ اِن تمام معاملات پر جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں تفصیل سے گفتگو ہوگی۔ اِدھر کراچی پولیس کے سامنے سب سے بڑا چیلنج اسٹریٹ کرائمز بن چکا ہے، کراچی پولیس خود کو تاہیوں کا اعتراف کررہے ہیں۔ چھاچھرو کیس سندھ حکومت کی ترجیحات پر سوال بن گیا ہے، علاقے میں طبی سہولتوں کے دعوؤں کی تفتیش بھی ہونی چاہیئے۔