لاہور، مخالفین نے فائرنگ کر کے پیشی پر جانے والے دو بھائیوں کو قتل اور 3افراد کو زخمی کر دیا

23 جون ، 2022

لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹائون کے علاقے فیروزوالا کچہری کے قریب آتشیں اسلحہ سے لیس موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بھائی سجاد اور شاہد موقع پر جاں بحق اور حمزہ،کامران، دل آویز زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال اور لاشوں کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔