کراچی ، نالوں کی صفائی کے لئے 66 کروڑکا فنڈ ٹھکانے لگانے کی کوشش پر کارروائی

23 جون ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں نالوں کی صفائی کے لئے 66 کروڑ 60 لاکھ روپےکا فنڈ ٹھکانے لگانے کی کوشش پر کارروائی، وزیر بلدیات ، چیف سیکرٹری ، سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولٹری اتھارٹی کو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کراچی کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز کے زیر اہتمام نالہ صفائی کے 9 کا موں کے لئے لئے ٹینڈرز طلب کئے تھے جس میں ان کاموں کی پی سی ون کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل میں C-5 اورC-4 کے رجسٹرڈ کنٹریکٹرز کو خاص منصوبہ بندی کے تحت ٹینڈرزمیں شرکت سے روکا گیا اور ٹینڈرز کھولنے کی لئے بھی 2 تاریخیں دے کر غلط فہمی پیدا کرکے جمعہ کی نماز کے وقت طلب اور کھولے گئے جسکی وجہ سے تمام ٹینڈرز سنگل منظور کرلئے گئے ۔