لاہور،مخالفین نے PTI رہنماکو بھائی اور محافظ سمیت قتل کردیا

23 جون ، 2022

مریدکے، لاہور(نامہ نگار،کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹائون میں فیروزوالہ کچہری میں پیشی سے واپس جانیوالے پی ٹی آئی مریدکے، کے رہنما سجاد خان کوانکے مخالفین نے بھائی اور ذاتی محافظ سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا،3افراد گولیوں کی زد میں آکر شدید زخمی ہوئے۔سجاد خان ارائیں گروپ کے عامر کے قتل کیس میں ضمانت پرتھا،3شدید زخمی بھی ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تہرے قتل کا نوٹس لیکر سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔