کراچی (رپورٹ، طلحہ ہاشمی) حال ہی میں تعینات ہونے والے نئے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے جیوسے انٹرویو میں بتایا کہ کراچی میں موجودہ سب سے بڑا چیلنج اسٹریٹ کرائمز ہےجبکہ دوسرا بڑا مسئلہ شہریوں سے موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننا ہے، کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ کراچی کا سماجی اورثقافتی ماحول تبدیل ہو گیا ہے، بہت سے نئے لوگ آگئے ہیں، اب یہ ایک نیا چیلنج ہے، کراچی آپریشن میں خدمات انجام دینے والے جاوید اوڈھو کا کہنا تھا کہ پہلے ٹارگٹ کلنگ ضرور تھی لیکن قتل کی شرح کم تھی،شہر میں تقریباً 60ہزار کے قریب پولیس کی نفری ہے جو بٹی ہوئی ہے، منشیات ڈیلرز،غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز ، لینڈ مافیا، واٹر مافیا اس شہر کے بہت سے مسائل ہیں، جاوید اوڈھو نے کہا کہ منشیات کا مسئلہ صرف پولیس حل نہیں کرسکتی اس میں سب سے اہم کردار اہلخانہ کا ہے، لینڈ مافیا کا تعلق زیادہ تر ریونیو ریکارڈ سے ہےتاہم پولیس میں جو ملوث ہے اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ کراچی میں موجودہ سب سے بڑا چیلنج اسٹریٹ کرائمز ہے، دوسرا بڑا مسئلہ شہریوں سے موٹرسائیکلیں چوری اور چھیننا ہے، نوکری پیشہ آدمی سے موٹرسائیکل چلی جائے تو اس کی جمع پونجی چلی جاتی ہے، جاوید اوڈھو نے کہا کہ منشیات خاص طور پر آئس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے اور یہ سنگین مسئلہ ہے، کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ کراچی کا سماجی اورثقافتی ماحول تبدیل ہو گیا ہے اور یہاں بہت سے نئے لوگ آگئے ہیں،آنے والے یہ افراد شہری آباد کاری کے مختلف مراحل میں ہیں اور انکی سوچ اور طریقہ کار ان کے آبائی علاقوں کی سوچ بیان کرتا ہے۔ جاوید اوڈھو نے بتایا کہ خیبرپختونخواہ کے قبائلی علاقوں سے، اندرون بلوچستان اور اندرون سندھ سے اور جنوبی پنجاب سے لوگ کراچی آئے ہیں، اب یہ ایک نیا چیلنج ہے، کراچی آپریشن سے پہلے ٹارگٹ کلنگ ضرور تھی لیکن قتل کی شرح کم تھی اسکی بڑی وجہ غیر قانونی ہتھیاروں کا آنا اور معاشرے میں تشدد اور رہن سہن کا قبول کرنا ہے۔ جاوید اوڈھو نے مزید بتایا کہ تقریباً 60ہزار کے قریب پولیس کی نفری ہے جوکراچی کے مختلف یونٹس میں بٹی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بنیادی پولیسنگ جیسے ناکے، پٹرولنگ سمیت پولیس کے نظر آنے والے اقدامات کرنا ہیں، پولیس کے انٹیلی جنس سسٹم کو بہتر بنانا ہے، شہر میں بہت سے گینگز ہیں اور عادی جرائم پیشہ افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے، ہماری کوتاہیاں بھی ہیں لیکن انھیں ضمانت مل جاتی ہے، جاوید اوڈھونے کہا کہ منشیات ڈیلرز، غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز ، لینڈ مافیا، واٹر مافیا اس شہر کے بہت سے مسائل ہیں اور جب تک ان مافیاز کا سدباب نہیں ہوگا شہر میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
محمود شامیاالٰہی!ہم گنہ گاروں پہ اپنا رحم کربارشوں سے ملک بھر میں لوگ لاکھوں در بدرکوہسار و دشت میداں اب سبھی...
کراچی وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر مختار نے سندھ کی 9 جامعات میں طویل عرصے سے مستقل عدم وائس...
کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے سندھ کی جامعات میں وائس چانسلر کی تقرریری کیلئے پی ایچ ڈی اور 15پیپپرز...
کراچی فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ شاخ نے حکومت سندھ کی جانب سے صوبہ سندھ کی...
کراچی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیف سکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت نے سیکرٹری بورڈز و جامعات مرید...
کراچی کسٹمز حکام نے مس ڈیکلریشن کےذریعے پابندی کے باوجود بڑے پیمانے پر لگژری اشیاء درآمد کرنے کی کوشش ناکام...
کراچی بھارتی فلم پروڈیوسر مشتاق ناڈیاڈوالا کا دعویٰ ہے کہ ان کی اہلیہ اور ان کے خاندان نے پاکستان میں ان کے...
کراچی وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں اظہار رائے کی آزادی کو مسخ کیا گیا،...