ایوانوں میں جاگیر دار اور آمر بیٹھے ہیں، خالد مقبول صدیقی

23 جون ، 2022

نواب شاہ (بیورو رپورٹ، محمد انور شیخ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایوانوں میں جاگیر دار اور آمر بیٹھے ہیں، یہ مہاجروں کا اتحاد ہی تھا کہ ایم کیو ایم کے سات ارکان کے بغیر نہ حکومت بن سکتی تھی نہ ٹوٹ سکتی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نوابشاہ کے علاقے لیاقت آباد میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا انھیں ان کے حقوق دلوانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں مہاجروں کے نمائندوں نے ہر سطح پر آواز بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے، پاکستان مہاجروں نے بنایا تھا اور ہم ہی اسے بچائیں گے۔