امریکا کا ایجنڈاپاکستان کو توڑنا یا کمزورکرناہے‘شیریں مزاری

23 جون ، 2022

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امریکا کا ایجنڈاپاکستان کو توڑنا یا کمزور کرنا ہے ، امریکا نے ایران میں رجیم کی تبدیلی کیلئے میڈیا اور حکومتی ارکان کو خریدا‘یہی طریقہ پاکستان میں اختیار کیاگیا ، گزشتہ روز رجیم چینج سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ امریکا کا صدر یا وزیراعظم اور سیاستدان میڈیا کو ساتھ ملا لیتا ہے ، امریکا نے ایران میں بھی یہی سب کیاتھا ‘اس نے وہاں میڈیا اور حکومتی ارکان کو خریدا‘بالکل ویسا ہی طریقہ کار امریکا نے پاکستان میں اختیار کیا، 2006ء میں امریکی انٹیلی جنس کے رائل پیٹر نے ایک نقشہ دیا امریکا کا لانگ ٹرم ایجنڈاہے جس میں پاکستان کو توڑنا یا کمزورکرنا شامل ہے، امریکا نے سفیر کو جو پیغام دیا اس سے واضح ہے کہ یہ سازش تھی ، 6جون 2021ء کو امریکی مشیرنے بتایاکہ اڈوں پر معاہدہ ہونے والا ہے ، 7جون کو امریکی اور 8جون کو پاکستانی اخبار میں یہ خبر چھپی ، 19جون کو وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو میں ایبسلوٹلی ناٹ کہا ، عمران خان کا یہ پیغام جو امریکا کو گیا تو ہل چل شروع ہوئی۔