منی لانڈرنگ کیس ، مونس الٰہی کی 4جولائی تک عبوری ضمانت منظور

23 جون ، 2022

لاہور (اے پی پی)لاہور کی بینکنگ جرائم عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہی کی 4جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی ۔عدالت نے ایف آئی اے کوان کو گرفتارکرنے سے بھی روک دیا اور مونس الہی کو شامل تفتیش ہونے کاحکم دیدیا۔ ایف آئی اے نے ان کیخلاف رحیم یار خان شوگر ملز میں منی لانڈرنگ کے الزام پر مقدمہ درج کیا ہے جس میں ایف آئی اے نے 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے۔ مونس الہی نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انکے وکیل نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔تفتیش کے بغیر مقدمہ درج نہیں ہو سکتا۔مقدمے سے قبل انکوائری کرنا ضروری ہے۔