اٹلی سے مضبوط دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

23 جون ، 2022

راولپنڈی (جنگ نیوز) آرمی چیف نے کہا کہ اٹلی سے مضبوط دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے گزشتہ روزجی ایچ کیو میں ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس ایڈمرل گوئسپے کاوو ڈراگونے کی آرمی چیف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور تربیتی امور سمیت انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔