انٹرمیڈیٹ کا آج کا پرچہ معمول کے مطابق ہوگا،کنٹرولر

23 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے کنٹرولر انور حلیم خانزادہ نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات اس سلسلے میں جمعرات 23جون کو ہونے والے پرچے شیڈول کے مطابق ہونگے ، جنگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شہر کے حالات معمول پر ہیں اور تمام پرچے معمول کے مطابق ہونگے ،دریں اثناء انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے موقع پر بورڈآف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے ناظم امتحانات کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ‘20امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے ناظم امتحانات نے بدھ کو گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بفرزون ‘گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک ایم نارتھ ناظم آباد ‘گورنمنٹ پریمئرکالج بوائز نمبر 1نارتھ ناظم آباد ‘گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک Kنمبر 4‘سینٹ جوزف گرلز کالج صدر کا دورہ کیا جہاں تین امیدوار دوران امتحان کاپی کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ علاوہ ازیں ناظم امتحانات نے گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈکامرس کالج کا بھی دورہ کیا جہاں 17 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔