آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کرگئیں

23 جون ، 2022

نواب شاہ (محمد انور شیخ،بیورو رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کرگئیں نماز جنازہ اور تدفین آج نواب شاہ میں ہوگی زریں آرا رئیس حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری بیوی تھیں تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ایم پی اے فریال تالپور اور فوزیہ اقبال کی دوسری والدہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دادی تھیں وہ کچھ عرصے سے علیل اور کراچی کے مقامی اسپتال میں داخل تھیں زریں آرا آصف علی زرداری کی دوسری والدہ تھیں زریں آرا کی تدفین آبائی قبرستان بالو جا قبا میں ہوگی زریں آرا کے انتقال پر پیپلز پارٹی نے سوگ میں تمام بلدیاتی مہم اور پارٹی سرگرمیاں معطل کر دیں ہیں۔دریں اثناء وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلی مقام اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے افسوسناک انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔