کویت کے ولی عہد نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

23 جون ، 2022

کویٹ سٹی(اے ایف پی) کویت کے ولی عہد نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے۔ قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسمبلی اور حکومت کے درمیان بجٹ اصلاحات پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ اختلافات کے باعث کویتی ولی عہد نے اسمبلی تحلیل کردی جس کے مطابق نئی اسمبلی بننے تک ضروری امور شاہی فرمان کے ذریعے نمٹائے جائیں گے۔