کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بجلی کی بچت کے لیے بینکوں کو اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو جاری کردہ ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ بینک اور مالیاتی شعبہ حکومت کی توانائی کی بچت کی مہم میں اپنا کردار ادا کرے بینک ہفتہ میں ایک سے دو روز گھروں سے کام کرنے کی پالیسی وضع کریں۔بینک اپنے دفاتر شام سات بجے اور اس سے قبل بند کرکے غیر ضروری آلات بند کردیں ۔ بجلی سے روشن ہونے والے سائن بورڈز تمام وقت بند رکھے جائیں بینک اپنی میٹنگز آن لائن منعقد کریں اور اندرون ببرون ملک سفر محدود کریں ۔بینکوں کا عملہ امدورفت کے لیے کارپول کا طریقہ اختیار کریں ۔ بینک قابل تجدید توانائی کی زرائع استعمال کرنے کے ساتھ بجلی کی بچت کرنے والے آلات استعمال کریں بینک اپنے کسٹمرز اور عملے کو بجلی کی بچت کے بارے میں آگہی فراہم کریں ۔بینک توانائی کی بچت سے متعلق پالیسی 24 جون تک اسٹیٹ بینک کو پیش کریں ۔ توانائی کی بچت کی پالیسی پر بینک یکم جولائی سے عمل درآمد یقینی بنائیں ۔
محمود شامیاالٰہی!ہم گنہ گاروں پہ اپنا رحم کربارشوں سے ملک بھر میں لوگ لاکھوں در بدرکوہسار و دشت میداں اب سبھی...
کراچی وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر مختار نے سندھ کی 9 جامعات میں طویل عرصے سے مستقل عدم وائس...
کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے سندھ کی جامعات میں وائس چانسلر کی تقرریری کیلئے پی ایچ ڈی اور 15پیپپرز...
کراچی فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ شاخ نے حکومت سندھ کی جانب سے صوبہ سندھ کی...
کراچی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیف سکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت نے سیکرٹری بورڈز و جامعات مرید...
کراچی کسٹمز حکام نے مس ڈیکلریشن کےذریعے پابندی کے باوجود بڑے پیمانے پر لگژری اشیاء درآمد کرنے کی کوشش ناکام...
کراچی بھارتی فلم پروڈیوسر مشتاق ناڈیاڈوالا کا دعویٰ ہے کہ ان کی اہلیہ اور ان کے خاندان نے پاکستان میں ان کے...
کراچی وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں اظہار رائے کی آزادی کو مسخ کیا گیا،...