سپریم کورٹ، معاونین حجاج کے انتخاب کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل

23 جون ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے معاونین حجاج کرام کے انتخاب کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا۔ بدھ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے معاملہ کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ معاونین کا انتخاب کون کرتا ہے، معاونین کو معاوضہ کون ادا کرتا ہے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ معاونین کے انتخاب کیلئے سرکاری محکموں سے نام مانگے جاتے ہیں، معاونین کا معاوضہ متعلقہ محکمہ دیتا ہے۔