ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ مثبت شرح 1.53 فیصد ہو گئی

23 جون ، 2022

اسلام آباد(صباح نیوز)ملک میں کورونا کیسز میں اضا فے کے باعث شرح ڈیڑھ فیصد سے تجاوز کرگئی ،گذشتہ 24گھنٹوں میں 13ہزار 300ٹیسٹ کیے گئے جن کے مطابق 204افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 1.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔