یوٹیلیٹی اسٹورز پر مصالحے ، ٹوتھ پیسٹ ، ڈش واش ، ماچس ودیگر اشیاء مہنگی

23 جون ، 2022

اسلام آباد(این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، ڈش واش، ماچس و دیگر اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ برانڈڈ 75گرام ٹوتھ پیسٹ 20روپے ، ٹوتھ برش 20روپے ،ٹوائلٹ رول پیپر 5روپے ، گلاس ونڈو کلینر کی قیمت میں 43روپے اضافہ ہوگیا ،ماچس کے پیکٹ میں بھی 10روپے ، ایک کلو مکس اچار کی قیمت میں 55روپے اضافہ ، نئی قیمت 278سے بڑھ کر 333روپے ہوگئی،اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ 75گرام ٹوتھ پیسٹ 20روپے اضافہ کے بعد 97روپے سے بڑھ کر 117روپے کی ہوگیا جبکہ برانڈڈ ٹوتھ برش کی قیمت میں 20روپے تک کا اضافہ ہوا جس کی نئی قیمت 117 سے بڑھ کر 137روپے ہوگئی۔