گھارو( نامہ نگار )کراچی واٹر بورڈ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کراچی کو پانی فراہم کرنے والی , 72انچ قطر کی لائن دھماکے سے پھٹ گئی مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کراچی واٹربورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے اچانک ہونے والے بریک ڈاؤن سے 3پمپ بند ہوگئے جسکے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی میں کمی کا سامنا رہا۔جبکہ پانی کے بیک پریشر سے کراچی کو یومیہ سو ملین گیلن پانی فراہم کرنے والی 72انچ قطر کی پائپ لائن نمبر5 ایک بار پھر دھماکے سے پھٹ گئی۔جسکے نتیجے میں لاکھوں گیلن پانی ضائع ہونے سے بڑا علاقہ زیرآب آگیا۔اطلاع ملنے پر واٹربورڈ کے عملے نے پہنچ کر متاثرہ لائن کا والو بند کرکے مرمت کاکام شروع کردیا ہے۔واٹربورڈ انتظامیہ کے مطابق لائن کی مرمت کاکام بدھ کی شام تک مکمل کرلیا جائے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے دوران مذکورہ لائن پھٹ گئی تھی۔
محمود شامیاالٰہی!ہم گنہ گاروں پہ اپنا رحم کربارشوں سے ملک بھر میں لوگ لاکھوں در بدرکوہسار و دشت میداں اب سبھی...
کراچی وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر مختار نے سندھ کی 9 جامعات میں طویل عرصے سے مستقل عدم وائس...
کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے سندھ کی جامعات میں وائس چانسلر کی تقرریری کیلئے پی ایچ ڈی اور 15پیپپرز...
کراچی فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ شاخ نے حکومت سندھ کی جانب سے صوبہ سندھ کی...
کراچی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیف سکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت نے سیکرٹری بورڈز و جامعات مرید...
کراچی کسٹمز حکام نے مس ڈیکلریشن کےذریعے پابندی کے باوجود بڑے پیمانے پر لگژری اشیاء درآمد کرنے کی کوشش ناکام...
کراچی بھارتی فلم پروڈیوسر مشتاق ناڈیاڈوالا کا دعویٰ ہے کہ ان کی اہلیہ اور ان کے خاندان نے پاکستان میں ان کے...
کراچی وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں اظہار رائے کی آزادی کو مسخ کیا گیا،...