اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عسکری اور سیاسی قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی رہنمائی میں ٹی ٹی پی کیساتھ بات چیت کا معاملہ آگے بڑھایا جائے گا ‘آصف زرداری بھی طالبان سے مذاکرات کے حق میں ہیں ‘ آئین وقانون کے مطابق ہی امن لایا جائے گا ،خلاف آئین کوئی بات نہیں مانی جائے گی، ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینےکیلئے ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف مذاکرات پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے ۔بدھ کو وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں اہم معاملات پر پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات پر شرکاء کو اعتماد میں لیا گیا ۔ طے پایا ہےکہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین پاکستان کے تحت ہوں گے اور یہ مذاکرات پارلیمنٹ کی گائیڈ لائنزکے مطابق ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف زرداری قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے ، وہ بھی اس کے حق میں تھے کہ ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک رائے ہے کہ جو لوگ ریاست کیخلاف استعمال نہیں ہوئے انھیں قومی دھارے میں لایا جائے ، ٹی ٹی پی کے اہلخانہ اور بچوں کا توکوئی قصور نہیں ، انہیں قومی دھارے میں لایا جانا چاہئے
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...