اسلا م آباد(کامرس رپورٹر) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں یکساں بجلی ٹیرف کے اطلاق،آئی پی پیز کو ادائیگی کیلئے 96.13ارب،ریلوے کیلئے 5ارب روپے کی منظوری دیدی ،کے الیکٹرک 3ماہ کیلئے57پیسے اضافی وصول کریگا ، وزیراعظم کے معاونتی پیکج کے تحت اسلام آباد پولیس کے شہداء کے خاندانوں کی معاونت کیلئے ایک ارب 22کروڑ44لاکھ10ہزار روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی ، ای سی سی کا اجلاس گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل الیکٹر یسٹی پالیسی 2021ء کے مطابق حکومت کے الیکٹرک اور دیگر سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے صارفین کیلئے یکساں ٹیرف برقرار رکھے گی، کمیٹی نے 3ماہ کی ریکوری مدت کیلئے کے الیکٹرک کیلئے فی یونٹ 57پیسے اضافہ کی منظوری دیدی، نیپرا اکتوبر تا دسمبر 2021ء کی سہ ماہی کیلئے نظرثانی شدہ ٹیرف شیڈول جاری کرے گی۔ اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے حکومتی ملکیتی پاور پلانٹس کو ادائیگیوں سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ کمیٹی نے اس ضمن میں 17 ارب جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ یہ فنڈز آر ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس (حویلی بہادر شاہ، بیکی اور بلوکی)کو ادا کئے جائیں گے ، وزارت توانائی نے کے۔الیکٹرک کے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور اس کے مالی اثرات سے متعلق ایک سمری پیش کی ،ای سی سی نے دستیاب 36ارب 94کروڑ روپے بطور ایڈوانس سبسڈی استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ یہ فنڈز سی پی پی اے۔جی کو منتقل ہوں گے ای سی سی نے ایک سال تک کی عمر کے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے ویکسین کے قومی پروگرام کو تقویت دینے کے ضمن میں وفاقی ڈائریکٹوریٹ برائے امیونائزیشن کیلئے 6ارب 13کروڑ33لاکھ 10ہزار روپے،مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کی آباد کاری کیلئے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کیلئےتین ارب 9کروڑ60لاکھ روپے کی منظوری دے دی، اجلاس کو بتایا گیا کہ سابق حکومت نے 2018،19ء میں منسٹر انکلیو میں تعمیر و مرمت کے کاموں پر 87.5ملین روپے، 2019،20ء میں 4.8لین روپے اور 2020،21ء میں 50 ملین روپے خرچ کئے ہیں، اجلاس میں وزارت داخلہ کیلئے 5891.9 ملین ، آئی پی پیز کو ادائیگی کیلئے پاور ڈویژن کو 96.13ارب روپے، این سی او سی کی تشہیری مہم کیلئے 40 ملین روپے، کابینہ ڈویژن کیلئے 125.8ملین روپے، وزارت خارجہ کیلئے 3750ملین روپے، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کیلئے 379 ملین روپے اور پاکستان ریلوے کیلئے 5 ارب روپے کی ضمنی و تکنیکی گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی،کمیٹی نے منسٹر انکلیو اسلام آباد میں تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق سمری کو مسترد کر دیا اجلاس میں کئی وزارتوں اور ڈویژنوں کیلئے تکنیکی/ ضمنی مالیاتی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی
لاہورصوبائی الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد توصیف قادری نے صوبائی ہوم منسٹر عطا اللہ تارڑ کو...
کراچی بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں مقامی درزی کے قتل کے بعد شدید کشیدگی کے باعث ریاست بھر میں...
کراچی سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوران تھر پارکر میں سرکاری ملازم کی جانب سے پریزائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے...
اسلام آباد سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے قریبی ذرائع نے سابق صدر کی پاکستان منتقلی اور راولپنڈی کے...
کراچی پاکستان تحریک انصافکے رکن سندھ اسمبلی سعید احمد آفریدی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔پی ٹی آئی...
کراچی روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان برقرار، انٹر بینک میں ڈالر75 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مزید سستا...
کراچی صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر مخالف جماعتوں کے احتجاج پر...
کراچی سندھ حکومت نے محمد حسن اکبر کو ایڈووکیٹ جنرل سندھ تعینات کر دیا، نوٹیفکیشن کے ذریعے چیف سیکرٹری سندھ...