کراچی(ٹی وی رپورٹ) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرعسکری ادارہ نہ چاہتا تو ہماری حکومت نہیں گرتی،پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ پلیئر ہے وہ کیسے نیوٹرل ہوسکتا ہے؟،فوج اور عدلیہ پاکستانی سیاست میں اے پولیٹیکل نہیں بلکہ پولیٹیکل پلیئر ہیں، پاکستان میں ایک بڑا طبقہ ہے جو کئی تبدیلیاں چاہتا ہے ،ایک انگریزی اخبار نے تو بھارت اور اسرائیل سے تعلقات کیلئے پوری مہم چلائی،اس قسم کی مہمات بڑی محنت سے چلائی جاتی ہیں ،لابیاں ہوتی ہیں اور کئی ممالک ایسی مہمات چلاتے ہیں ،نجم سیٹھی اور حسین حقانی کے موقف سب کو معلوم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج میں یہی ہوا تھا کہ آپ اقتدار میں آئے تو کیسز معاف ہوجائیں گے ،خرم دستگیر سے پوچھیں کس نے کہا تھا عمران خان اپنا آرمی چیف لگائیں گے اور کس نے آئندہ 10,15سال اقتدار میں رہنا تھا ۔چیف الیکشن کمشنر جب ریٹائرڈ ہونگے تو بہت سی باتیں پوچھی جائیں گی،چیف الیکشن کمشنر رجیم چینج کا حصہ ہیں انہوں نے انتخابات سے متعلق بیان کیوں بدلا سب سامنے آئے گا،الیکشن کمیشن نے حمزہ کو بچانے کیلئے مخصوص نشستوں کا فیصلہ روکا،ہائیکورٹ کیس ہی نہیں سن رہی،روزانہ سماعت ملتوی ہوجاتی ہے،لاہور ہائیکورٹ میں کیا ہورہا ہے باقی لوگ نہیں دیکھ رہے،ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے جو پاکستان کی رینکنگ گر جاتی ہے ، فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن جان کر انتخابات کے قریب فیصلہ دے گا ،یہ چاہیں گے کہ الیکشن کے قریب فیصلہ دیں تاکہ پی ٹی آئی کو نقصان ہو۔
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...