کویت کے ولی عہد نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

23 جون ، 2022
کویٹ سٹی(جنگ نیوز) کویت کے ولی عہد نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے
مطابق قبل از وقت انتخابات کا اعلان، اسمبلی اور حکومت کے درمیان بجٹ اصلاحات پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ان اختلافات کے باعث کویتی ولی عہد نے اسمبلی تحلیل کردی جس کے مطابق نئی اسمبلی بننے تک ضروری امور شاہی فرمان کے ذریعے نمٹائے جائیں گے۔