الیکشن اور قومی احتساب بیورو (ترمیمی) ایکٹ 2022 کا نوٹیفکیشن جاری

23 جون ، 2022

راولپنڈی (جنگ نیوز)الیکشن (ترمیمی) ایکٹ 2022 اور قومی احتساب بیورو (ترمیمی) ایکٹ 2022 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔قومی اسمبلی سکریٹریٹ کے مطابق آئین کے آرٹیکل 75 کی شق 2 کے تحت پارلیمنٹ میں دونوں قوانین منظور کیے گئے ۔صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کے منظور کردہ دونوں بلوں کو دستخط کے بغیر واپس بھجوا دیا تھا۔دونوں بلوں کی منظوری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے لی گئی تھی، مشترکہ اجلاس سے منظوری کے دس دن کے اندر منظور شدہ دونوں بلز قانون بن گئے۔