لاہور(نمائندہ جنگ ،جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا۔عمران خان عادت ڈالو، اب آپ کی باقی زندگی اسی حسد اور صدمے میں گزرنے والی ہے ۔ مریم نواز نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا ۔ا نہوں نے کہا کہ عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ خرم دستگیر نے یہ کہہ دیا کہ امریکا نے سازش کر دی دھاندلی ہوگئی، قسم سے عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔ ’بہت گہرا اور ناقابل تلافی صدمہ پہنچا ہے بیچارے کو، عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آؤٹ کرنے کی کوشش کی تھی، اللہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔
کراچی تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے سپریم کورٹ میں تھوڑا سا مجھے ایڈوانٹیج ہے کہ...
لاہورمسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ملک، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشتگرد اور...
اسلام آباد قومی اسمبلی میں جمعرات کو قانون سازی کے عمل کے دوران متعدد بل پیش کئے گئے جن میں سے بڑی تعداد کو...
لاہور پنجاب میں مزدورکی کم ازکم اجرت 32ہزارروپے مقررکردی گئی ۔گورنرپنجاب کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری...
اسلام آبادپاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ہارون رشید اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے سینٹ سے...
اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمی میں اختلاف رائے اچھا شگون...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے حکومت مخالف تقاریر کرنے والوں پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کے قانون...