عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7فیصد تک بڑی کمی

23 جون ، 2022

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایندھن پر عائد ٹیکس میں تین ماہ کیلئے استثنیٰ دینے کی خبر سامنے آتے ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔بدھ کو عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت تقریباً 6.5 فیصد یعنی 7.49ڈالر فی بیرل کم ہوکر 107.16 ڈالر ہوگئی۔اسکے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 7.1فیصد یعنی 7.74 ڈالر کم ہوکر 101.78ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔