کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے متعلق اگلی حکمت عملی پر پارلیمنٹ میں بحث ہوگی، عمران خان کا کام کانٹے بکھیرنا ہمارا کام کانٹے چننا ہے، فیٹف کا معاملہ منطقی انجام کی طرف جارہا ہے، معاشی بدحالی کی وجہ سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کا عدم تسلسل ہے، عمران خان نے برطانیہ میں پکڑے گئے پچاس ارب روپے خفیہ معاہدے کے تحت پرائیویٹ شخص کی جرمانے کی رقم کے طور پر جمع کروائے، ڈاکا وہ ہے جو عمران خان نے ڈالا ہے، ہم دوبارہ ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کررہے ہیں،عمران خان نے اقتدار سے نکلنے کے بعد فوج کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش کی۔وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ق لیگ کے سینئر رہنما کامل علی آغا بھی شریک تھے۔کامل علی آغا نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف اگلی حکمت عملی پر پارلیمنٹ میں بحث ہونا اچھی بات ہے،ایف اے ٹی ایف کا معاملہ پچھلی حکومت کے دور میں مکمل ہوگیا تھا، آئی ایم ایف جولائی کے آخر تک پیسے دے گا،عمران خان کیخلاف ایک کیس بنا تو ہر وزیراعظم کیخلاف درجنوں کیس بنیں گے، بیرون ملک سے آنے والے ثبوت قابل قبول نہ ہونے کی ترمیم مریم نواز کیلئے کی گئی، احسن اقبال نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں دہشتگردی کیخلاف پیشرفت پر روشنی ڈالی گئی، عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کے مستقبل کیلئے سیاسی قیادت سے گائیڈنس بھی مانگی،عسکری قیادت کے خیال میں وقت آگیا ہے کہ تنازعات کے سیاسی حل کی طرف جایا جائے، سیاسی قیادت سمجھتی ہے اس معاملہ پر پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہئے، منتخب نمائندوں کے اجتماعی شعور کی روشنی میں فیصلہ کریں گے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کامل علی آغا کو قومی سلامتی کمیٹی میٹنگ میں بلایا جانا چاہئے تھا شاید مس کمیونی کیشن ہوگئی، ، ہم دوبارہ ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کررہے ہیں، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ گیا ہے، کرپشن پر وہ شخص درس دے رہا ہے جس نے مافیاز کو کھلی چھٹی دی تھی، مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ عمران خان کے دور کا بنا ہوا ہے، عمران خا ن نے فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی وزیراعظم نے فوج کی اندرونی تقرریوں کو ڈسٹرب کرنے کی کوشش کی، چھ ہفتے کیلئے سیکیورٹی کے تین اہم ترین مراکز کراچی کور، پشاور کور اور ڈی جی آئی ایس آئی بے یقینی میں تھے، عمران خان نے اقتدار سے نکلنے کے بعد فوج کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش کی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں وہی ترامیم ہوئی ہیں جو پہلے عمران خان نے کیں یا اعلیٰ عدلیہ نے کی تھیں، نیب ترامیم کے باوجود عمران خان پر 50ارب روپے کا کیس بن سکتا ہے، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے خواجہ سعد رفیق کیخلاف کوئی کیس نہیں ہے۔ق لیگ کے سینئر رہنما کامل علی آغا نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میٹنگ میں بلایا جاتا تو ضرور جاتا، دہشتگردی کیخلاف اگلی حکمت عملی پر پارلیمنٹ میں بحث ہونا اچھی بات ہے،ایف اے ٹی ایف کا معاملہ پچھلی حکومت کے دور میں مکمل ہوگیا تھا، موجودہ حکومت کی ٹیم مذاکرات کیلئے نہیں نتائج لینے فیٹف گئی تھی، آئی ایم ایف کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ ہونے میں ابھی وقت لگے گا، آئی ایم ایف جولائی کے آخر تک پیسے دے گا۔
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...
کراچی امریکہ نے ایران کے لیے امن عمل کی پانچ سخت شرائط مقرر کر دیں۔ ایرانی سرزمین پر بمباری کے نقصانات کا...
کراچی، ریاض چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان...
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اپنی ایک تصویر...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...