والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کا بریڈفورڈ کے خصوصی تعلیم اور معذوری کےادارے پرعدم اعتماد

23 جون ، 2022

بریڈفورڈ(نمائندہ جنگ ) ڈسٹرکٹ بریڈفورڈ میں آفسٹیڈ اور کیئر کوالٹی کمیشن کے معائنے کے بعد اہم خدشات سامنے آئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کا بریڈ فورڈ میں خصوصی تعلیمی ضروریات اور معذوری کے ادارے کے نظام پر سے اعتماد ختم ہو گیا ہے، بریڈ فورڈ کونسل گرین گروپ کے رہنما کونسلر میٹ ایڈورڈز نے کونسل پر الزام لگایا کہ وہ اس کو گھمانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ یہ محسوس ہو کہ یہ ضروری تبدیلیاں کر رہی ہے جب کہ رپورٹ بالکل واضح ہے کہ رفتار کافی تیزنہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ رپورٹ بیرونی اداروں کی رپورٹوں کی طویل فہرست میں سے ایک اور ہے جو اس بات کی تباہ کن منظر کشی کرتی ہے کہ بریڈ فورڈ کونسل ہمارے ضلع میں بچوں کی دیکھ بھال کیسے کرتی ہے، یہ کہنا کہ والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کا بریڈفورڈ میں اسپیشل ایجوکیشنل نیڈ اینڈ ڈس ایبلٹی نظام پر اعتماد ختم ہو گیا ہے خوفناک اور ابھی تک مکمل طور پر متعلقہ ہے ،ایک وارڈ کونسلر کی حیثیت سے مجھ سے ان رہائشیوں نے رابطہ کیا ہے جو مجھے اپنے بچوں کی تشخیص سے ہونے والی غلطیوں کا ایک کیٹلاگ بتا رہے ہیں، نمٹنے کے لیے فوری منصوبہ بندی کی کمی اور لازمی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں ناکامی یہ رپورٹ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ الگ تھلگ واقعات نہیں ہیں، بریڈفورڈ کونسل میں لبرل ڈیموکریٹ گروپ کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے ترجمان کونسلر جینیٹ سنڈرلینڈ نے معائنہ رپورٹ کو لعنت آمیز قرار دیا،انہوں نے کہا کہ یہ چھ ماہ سے بھی کم عرصہ میں ہوا ہے کہ لیبر کونسلرز اس بات پر زور دے رہے تھے کہ وہ تشخیصی عمل میں سرفہرست ہیں جب کہ حقیقت میں کام متغیر معیار کا تھا، بعض اوقات غلط اور بچے کی ضروریات کو بھی مناسب طور پر بیان نہیں کرتا تھا، یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ والدین اور دیکھ بھال کرنےوالوں کا نظام پر سے اعتماد ختم ہو گیا ہے، سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ ماہرین کی مدد کی ضرورت والے بچوں کے لیے کافی جگہیں اور خدمات تیار کرنے میں ناکامی ہے، زیادہ سے زیادہ بچے اپنے آپ کو ایسی جگہوں پر پائیں گے جو ان کی ضروریات کو پورا نہیں کرتی ہیں جب کہ مناسب طریقے سے منصوبہ بندی کرنے اور ٹرانسپورٹ خدمات میں بھرتی کرنے میں ناکامی کا مطلب یہ ہے کہ کچھ بچے اسکول تک نہیں پہنچ پائیں گے، یہ بریڈ فورڈ کونسل میں سب سے بڑی ناکامی کی ایک اور رپورٹ ہے اس بار خصوصی تعلیمی ضروریات اور معذوری والے بچوں کے لیے ایک بار پھر ’’چائلڈ فرینڈلی سٹی‘‘ ہونے کے کونسل کے لوگوکا مذاق اڑایا جا رہا ہے، ہمارے بچے اس سے بہت بہتر کے مستحق ہیں، بریڈ فورڈ کونسل میں کنزرویٹو گروپ کی رہنما کونسلر ربیکا پولسن نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی شدید مایوس ہیں کہ انہوں نے پہلی بار مقامی میڈیا سے اس رپورٹ کے بارے میں سنا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ غیر لیبر کونسلرز کو بچوں کی خدمات میں باربار سنگین ناکامیوں کے بارے میں اندھیرے میں رکھا ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے خدمات میں ناکامیوں کے بارے میں رپورٹ کا انکشاف کرنے میں اس تازہ ترین ناکامی کی وجہ سے، میں اور میرے ساتھی اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ ہمارے پاس دستیاب چند گھنٹوں کے اندر اسے پڑھ سکیں اور اس کا خاطر خواہ جواب دیں جو مسائل مسلسل سامنے آ رہے ہیں ان کا جلد از جلد جواب دینا بہت اہم ہو گیا ہے۔