مانچسٹر (نمائندہ جنگ) بارہویں پاکستان اچیومنٹ ایوارڈز انٹرنیشنل کی لانچنگ تقریب مانچسٹر میں منعقد ہوئی، تقریب میں آرگنائزر ڈاکٹر سلمان شاہد اور عطا حق نے مہمانوں کو ویلکم کیا، لانچنگ تقریب میں لارڈ واجد خان ، سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید مخدوم طارق محمود الحسن، بزنس مین نوید احمد ، ڈاکٹر لیاقت ملک، مسز عطا حق، رومیسا ماریا سرویا ، پی ٹی آئی برطانیہ کے سابق عہدیداروں رانا عبدالستار، ملک عمران خلیل، آصف بٹ ، ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی ناصر میر ، سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر شو آرگنائزر ڈاکٹر سلمان شاہد اور عطا حق نے چودہ اگست کو لندن ویمبلے ایرینا میں بارہویں پاکستان اچیومنٹ ایوارڈز انٹرنیشنل کی تیاریوں اور اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا ،لندن ویمبلے ایرینا میں چودہ اگست کے موقع پر پہلی بار پاکستانی فنکار اپنے فن کا لوہا منوائیں گے، برطانیہ و پاکستان میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر پاکستان اچیومنٹ ایوارڈز انٹرنیشنل دیئے جائیں گے، اس موقع پر شرکا نے ویمبلے ایرینا میں پاکستانی کلچر و ثقافت کو اجاگر کرنے، پاکستان اور پاکستانی فنکاروں کو پروموٹ کرنے پر خیر مقدم کیااور 2008میں شروع ہونیوالے پاکستان اچیومنٹ ایوارڈز انٹرنیشنل پر عطا حق کی خدمات کو سراہا، عطا نے پاکستان اچیومنٹ ایوارڈز انٹرنیشنل کے لئے میرٹ پر عظیم افراد کا انتخاب کیا اور اپنے اپنے شعبوں میں گراں قدر خدمات پر ایوارڈز دیئے، تقریب میں مانچسٹر سے بزنس مین میاں محمد جمیل، ارشد چوہدری، چوہدری سعید احمد ، برطانوی عدالت کے جج بیرسٹر ندیم، عرفان ملک ، طارق غنی، چودھری ظہیر، علی عون ، عالیہ ہاشمی، خواجہ الطاف وسیم، صغیر ہاشمی، انعام سحری، یاسر ، ظہیر احمد مہر ،ملک نعیم ، محمد عابد و دیگر معززین شریک ہوئے ۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...