مانچسٹر میں تعطیل منانے جانے والوں کی گاڑیوں کا بڑا اسکینڈل

23 جون ، 2022

لندن (پی اے ) مانچسٹر میں تعطیل منانے جانے والوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ کار مالکان نے الزامات عاید کئے ہیں کہ ان کی گاڑیاں تباہ کردی گئیں،چرالی گئیں اور3,000 3,000ہزار میل چلائی گئیں،مانچسٹر ایئر پورٹ کے قریب کام کرنے والی کمپنیوں کے بارے میں لوگوں شکایت کی ہے کہ ان کی گمشدہ گاڑیوں کی چابیاں اور گاڑیاں دور دراز میدانوں میں پڑی ملیں۔کار پارکنگ کا ایئر پورٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے پولیس نے لوگوں پر زور دیاہے کہ وہ اپنی کار کی چابیاں دینے سے قبل اچھی طرح جانچ پڑتال کرلیں،چیشائر پولیس کاکہناہے کہ لوڈ ہل اور موس لین میں کار پارک کے بارے میں جنوری سے اب تک 55واقعات کی رپورٹ کی گئی ہے۔ ایک کار کے مالک نے رپورٹ کی کہ اس کی کار کابونیٹ چرالیاگیا ،150 افراد نے اپریل میں بتایا کہ جب وہ تعطیلات مناکر واپس آئے تو ان کی گاڑی کی چابیاں غائب تھیں۔چیشائر پولیس کے انسپیکٹر بیکر نے بتایا کہ بہت سے کار مالکان نے آن لائن بکنگ کرائی اور یہ سمجھ رہے تھے کہ وہ محفوظ ہیں، در حقیقت یہ کار پارکس رن وے سے ملنے والےدلدلی میدانوں میں قائم ہیں اور ان کاایئرپورٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور بہت سی کمپنیاں قانونی طورپر یہ کام نہیں کررہی ہے اور یہ جو سروسز فراہم کرتے ہیں ان میں سے بعد قابل اعتراض ہیں۔مانچسٹر ایئر پورٹ کے ایک ترجمان نے لوگوں سے کہاہے کہ وہ اپنی چابیاں کسی کو دیتے ہوئے باقاعدہ تصدیق کرلیں ۔