برمنگھم (پ ر) اسلامی عبادات کا مقصد شکرِ الٰہی کے جذبا ت و احساسات کو پروان چڑھانا ہے،جو افراد اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر ادا کرتے ہیں وہ قربِ الٰہی کی منزلیں طے کرتے ہوئے بندگی کی معراج تک پہنچ جا تے ہیں۔ ناشکرے افراد اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے محرومی کے ساتھ ساتھ سکون و اطمینان کی دولت سے بھی دُور کر دیئے جا تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طانیہ کے جنرل سیکرٹری مفتی عبدالمجید ندیم نے ہینڈز ورتھ اسلامک سنٹر میں خصوصی اجتما ع سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا ’’آج مسلمانوں کا معاشرہ اور اس کے افراد سب کچھ ہو نے کے باوجود بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے سے محروم ہیں، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہم نفسانفسی اور مفاد پرستی کا شکا ر ہو چکے ہیں۔ ماضی میں افراد کے پاس اگرچہ وسائل کم تھے اور سہولتیں نہ ہو نے کے برابر تھیں لیکن اس سب کے باوجود لوگوں کی زبا نوں پر شکرِ الٰہی کے کلمات جاری و ساری رہتے تھے۔ انہوں نے شکوہ و شکایت کی بجائے قناعت اور توکل کو اپنی زندگی کی عادتِ ثانیہ بنایا ہواتھا، یہی وجہ تھی کہ پورے معاشرے میں باہمی تعاون و تنا صر کی فضا قائم تھی۔ اس کے برعکس آج کے انسان کے پاس سب کچھ موجود ہے لیکن پھر بھی شکوہ و شکایت اس کی شخصیت کا لا زمی حصہ بنتا جا رہا ہے۔ اس منفی رجحان نے بحیثیت مجموعی اس کی شخصیت کو مسخ کر دیا ہے۔ مفتی عبدا لمجید ندیم نے مزید کہا کہ ’’وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے قرب و جوار میں شکرِ الٰہی کی فضا کو عملی طور پر قائم کرنے کے لیے جدوجہد کریں۔ اس کے لیے اپنی نسلوں کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات کریں جو ہمیں اپنے سے کم وسائل افراد سے جوڑ سکیں اور ان کی خدمت کے قابل بنا سکیں۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...