حاجی چوہدری سلیمان کی نماز جنازہ ادا،مقامی قبرستان میں تدفین

23 جون ، 2022

لوٹن( نمائندہ جنگ) مرحوم حاجی چوہدری سلیمان محمد کی نماز جنازہ لوٹن سنٹرل ماسک کے خطیب علامہ حافظ اعجاز احمد کی امامت میں ادا کرکے مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں لارڈ قربان حسین، کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن کے کوآرڈینیٹر حاجی چوہدری محمد قربان سمیت مختلف افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کے سوم کی محفل سنٹرل مسجد میں ادا کی گئی۔ ختم شریف حافظ محمد فاضل نے پڑھا اور اجتماعی دعا علامہ حافظ اعجاز احمد نے کرائی۔محفل میں اکیڈمک جمیل احمد، صدر لوٹن سنٹرل مسجد حاجی چوہدری محمد شفاعت پوٹھی، پی ٹی آئی کے چوہدری محمد امین پوٹھی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری حنیف، کاروباری شخصیت چوہدری سعید، چوہدری یعقوب ودیگر نے شرکت کی،قبل ازیں مرحوم کے صاحبزادگان چوہدری محمد نواز، چوہدری محمد تاج ،محمد آصف اور خاندان کے دیگر کے افراد سے تعزیت کی گئی۔