اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عسکری اور سیاسی قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی رہنمائی میں ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت کا معاملہ آگے بڑھایا جائے گا ‘آصف زرداری بھی طالبان سے مذاکرات کے حق میں ہیں ‘ آئین وقانون کے مطابق ہی امن لایا جائے گا ،خلاف آئین کوئی بات نہیں مانی جائے گی‘ ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے لئے ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے گا‘ وزیراعظم شہباز شریف مذاکرات پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے ۔بدھ کو وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں اہم معاملات پر پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات پر شرکاء کو اعتماد میں لیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ طے پایا ہےکہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین پاکستان کے تحت ہوں گے اور یہ مذاکرات پارلیمنٹ کی گائیڈ لائنزکے مطابق ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے ، وہ بھی اس کے حق میں تھے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں ۔
اسلام آباد وفاقی شرعی عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ازواجی حیثیت سے متعلق...
اسلام آباد آئی ایم ایف کا جائزہ مشن رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان آئے گا۔وزات خزانہ ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد وزارت خزانہ نے بیرونی مالیاتی فرق کے محتاط تخمینوں پر کام کیا ہے اور اندازہ لگایا ہے کہ اگر تمام...
اسلام آبادپاکستان عالمی بینک سے قرض لینا والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ایک رپورٹ کے مطابق 2023 میں پاکستان نے...
کراچی سعودی ایوی ایشن نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اپنی پروازوں کی وقت پرآمد اورروانگی یقینی...
اسلام آ باد نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت آج منگل...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا...
اسلام آباد پاکستان نے روس کی جانب سے اتوار کو ایک لاکھ ٹن خام تیل پرمشتمل بڑا کارگو وصول کیا ۔ لیکن یہ...