لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کے تجارتی وفد نے فہد الباش کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں سعودی سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات شامل تھیں۔ سعودی وفد نے پنجاب میں زراعت، سوشل سیکٹر، لائیو سٹاک اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ہے اور وقت آگیا ہے کہ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو پائیدار معاشی شراکت داری میں بدلیں۔چولستان میں صحرا کی ہزاروں ایکڑ اراضی کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نخلستان میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔اکنامک پارنٹر شپ کے فروغ سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔ سعودی وفد کے سربراہ فہد الباش نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم زراعت، لائیو سٹاک اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ صوبائی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے پر پورا فوکس کیا گیا ہے۔ہم نے عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہے۔ مل کر کام جاری رکھیں گے۔اجلاس میں نئے مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی- وزیر اعلینے افغانستان میں زلزلے کے باعث جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا۔
اسلام آباد سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ تحائف کیس کی تحقیقات میں نیب کے کال اپ نوٹس کو اسلام آباد...
اسلام آباد قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شرابہ کے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ...
اسلام آبادوزارت خزانہ کے ایک صفحاعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ چین، پاکستان کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے حکومت مخالف تقاریر کرنے والوں پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کے قانون...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنمامسلم لیگ ن ، طلال...
لاہور پنجاب میں مزدورکی کم ازکم اجرت 32ہزارروپے مقررکردی گئی ۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری...
لاہورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا بینچ 5 ارکان کا ہو یا فل بینچ ہو فرق...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل تحریک انصاف ، سینیٹر بیرسٹر علی...