پشاور (ارشدعزیز ملک )یہ محض اتفاق ہو گا کہ قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے بلین ٹری سونامی کی تحقیقات کے لیے تین کمشنرز کو خطوط ارسال کئے اور اچانک صوبےکے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات شروع ہو گئے۔نیب نے متعلقہ کمشنرز کو ہدایت کی تھی کہ وہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں ریونیو فیلڈ سٹاف اور مقامی پولیس کی شمولیت کے ساتھ ضلعی سطح کی تصدیقی کمیٹیاں تشکیل دیں تاکہ مربوط اور ماہرانہ انداز میں تفتیش مکمل کی جا سکے۔اب تک قومی احتساب بیورونے بلین ٹری سونامی میگا اسکینڈل کی تحقیقات میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں دکھائی۔ انسداد بدعنوانی ایجنسی مارچ 2018 سے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے نفاذ میں فارم فارسٹری اور پرائیویٹ نرسریوں میں اختیارات کے غلط استعمال، غبن، بدعنوانی اور کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے۔محکمہ جنگلات کے ترجمان نے بتایا کہ نیب کے خطوط کا صوبے کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ۔انھوں نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعات سے بلین ٹری سونامی کے دونوں پراجیکٹس کا صرف 0.08فیصد حصہ متاثر ہوا ہے ۔10بلین ٹری کے پودے چھوٹے ہیں جس کے باعث وہ متاثر ہوئے ہیں لیکن مکمل طور پر جلے نہیں۔انھوں نے اعتراف کیا کہ نجی مالکان کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کی تعداد سرکاری جنگلات کی نسبت زیادہ ہے ۔جنگ کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق، قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے بلین ٹری سونامی کی تحقیقات اور چھا ن بین میں مدد کے لئے بالترتیب 4، 5 اور 20 اپریل کو مالاکنڈ، ہزارہ اور مردان ڈویژن کے کمشنروں کو کم از کم تین خطوط بھیجے تھے۔کمشنرز کو لکھے گئےخطوط میں کہا گیا ہے کہ پشاور بیورو قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعات کے تحت بلین ٹری سونامی کی تحقیقات کر رہا ہے۔ بلین ٹری پراجیکٹ محکمہ ماحولیات، جنگلات اور جنگلی حیات نے 2014میں شروع کیا تھا پراجیکٹ کے تحت صوبے کے 28 فارسٹ ڈویژنز اور 86سب ڈویژن میںپودے لگائے گئے تھے ۔خط میں کہا گیا کہ وسطی جنوبی (فاریسٹ ریجن -I) 5 فارسٹ ڈویژنز پر مشتمل ہے جن میں پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان شامل ہیں۔ شمالی (فاریسٹ ریجن - II) 14 فارسٹ ڈویژنوں پر مشتمل ہے جس میں ہری پور، گلیز، کاغان، اگرور تناول، ہزارہ قبائل، سائرن، تور گھر، کنہار، انہار، اپر کوہستان، بونیر، دور، لوئر کوہستان اور بشام شامل ہیں اسی طرح مالاکنڈ (فاریسٹ ریجن - تھری ) 9 فارسٹ ڈویژنوں پر مشتمل ہے جن میں دیر لوئر، دیر اپر، کالام، سوات، مالاکنڈ، الپوری، بونیر، دیر کوہستان اور چترال شامل ہیں۔خطوط میں کہا گیا ہے کہ اب تک کی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ 28فارسٹ ڈویژنز میںکے دوررراز علاقوں میںپودے لگائے گئے ہیں جن میں شجرکاری ٗ انکلوژرز، ، فارم فاریسٹری، پرائیویٹ نرسریاں شامل ہیں اس کے علاو پراجیکٹ کے تحت مختلف اشیاء کی خریداری بھی کی گئی۔مزید برآں تحقیقاتی ٹیمیں جن میں جنگلات کے ماہرین بھی شامل ہیں بڑےپیمانے پرریکارڈ کی چھان بین کر رہے ہیں اور پودے لگانے کی جگہوں، پودوں سے فائدہ اٹھانے والوں، نجی نرسریوں اور اشیاء کی خریداری کی تصدیق کررہے ہیں۔نیب کی ٹیمیں دشوار گزارعلاقوں میں موسم کی خرابی کے باوجود بڑے پیمانے پر بکھرے ہوئے مقامات پر شجرکاری کا جائزہ لے رہی ہیں سینکڑوں گواہوںاور ملزمان کے بیانات ریکارڈ کرنا،اور ریکارڈ کے ساتھ ان بیانات کا موازنہ کرنا وقت طلب کام ہے۔تحقیقات مکمل کرنے کے لئے کافی وقت اور وسائل درکار ہوتے ہیں۔ نیب کے پی کی طرف سے بلین ٹری کی انکوائریوں/تفتیشوں کی متعلقہ حکام کڑی نگرانی کر رہے ہیں اور وہ کیسز کو مربوط اور ماہرانہ طریقے سے مکمل کرنے کے حوالے سے حساس ہیںآپ سے درخواست ہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں ریونیو فیلڈ سٹاف اور مقامی پولیس فارمیشنز کی شمولیت کے ساتھ ضلعی سطح کی تصدیقی کمیٹیاں تشکیل دیں۔ کمیٹیوں کو بلین ٹری سونامی سے فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت اورتصدیق کا عمل حوالے کیا جائے۔
اسلام آباد حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے پہلے اجلاس میں سنجیدہ امور کے ساتھ ساتھ گلے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصافکے رہنماؤں کی اکثریت فوری طورپرسول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں۔ذرائع کا...
اسلام آباد گورنر سٹیٹ بینک نے مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا سٹیٹ بینک کا ڈسکائونٹ/انٹرسٹ...
اسلام آباد جے ایس بنک کے ایمبیسیڈر علی جہانگیر صدیقی سمیت ایک اعلیٰ سطح کے غیر ملکی سرمایہ کاروں ، بزنس...
اسلام آبادریونیو ڈویژنکے وفاقی سیکرٹری اور چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے...
لاہور پنجاب نے جی ایس پی پلس سٹیٹس فریم ورک کے تحت اقوام متحدہ کے کنونشنوں کے ساتھ اپنی صف بندی کی عکاسی کرتے...
اسلام آبادخیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 2 خارجی دہشت گرد...
کراچی جیو کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا...