کراچی(ٹی وی رپورٹ) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرعسکری ادارہ نہ چاہتا تو ہماری
حکومت نہ گرتی،پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ پلیئر ہے وہ کیسے نیوٹرل ہوسکتا ہے؟،فوج اور عدلیہ پاکستانی سیاست میں اے پولیٹیکل نہیں بلکہ پولیٹیکل پلیئر ہیں، پاکستان میں ایک بڑا طبقہ ہے جو کئی تبدیلیاں چاہتا ہے ،ایک انگریزی اخبار نے تو بھارت اور اسرائیل سے تعلقات کیلئے پوری مہم چلائی،اس قسم کی مہمات بڑی محنت سے چلائی جاتی ہیں ،لابیاں ہوتی ہیں اور کئی ممالک ایسی مہمات چلاتے ہیں ،نجم سیٹھی اور حسین حقانی کے موقف سب کو معلوم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج میں یہی ہوا تھا کہ آپ اقتدار میں آئے تو کیسز معاف ہوجائیں گے ،خرم دستگیر سے پوچھیں کس نے کہا تھا عمران خان اپنا آرمی چیف لگائیں گے اور کس نے آئندہ 10,15سال اقتدار میں رہنا تھا ۔چیف الیکشن کمشنر جب ریٹائر ہونگے تو بہت سی باتیں پوچھی جائیں گی،چیف الیکشن کمشنر رجیم چینج کا حصہ ہیں انہوں نے انتخابات سے متعلق بیان کیوں بدلا سب سامنے آئے گا،الیکشن کمیشن نے حمزہ کو بچانے کیلئے مخصوص نشستوں کا فیصلہ روکا،ہائیکورٹ کیس ہی نہیں سن رہی،روزانہ سماعت ملتوی ہوجاتی ہے،لاہور ہائیکورٹ میں کیا ہورہا ہے باقی لوگ نہیں دیکھ رہے،فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن جان کر انتخابات کے قریب فیصلہ دے گا ،یہ چاہیں گے کہ الیکشن کے قریب فیصلہ دیں تاکہ پی ٹی آئی کو نقصان ہو،الیکشن کمیشن ممبران کی کیا حیثیت ہوگی جن کو لوٹوں نے منتخب کیا تھا ۔پاکستان میں ہمیشہ رجیم چینج فوج اور عدلیہ نے مل کر کی ہے ،اس میں ہم سیاستدانوں کا بھی بڑا قصور ہے۔ہم اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے ۔
مزید خبریں
-
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اس ضمن جار ی کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز...
-
کراچی مسک سے سندر پچائی، دنیا میں 10 سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے سی ای او، 65 کھرب سے زائد کیساتھ ایلون مسک...
-
اسلام آباد ورلڈ اکنامک فورم کی جاری کردہ گلوبل رسکس رپورٹ 2025 میں پاکستان کو درپیش چار بڑے خطرات پر روشنی...
-
لاہور،سیالکوٹ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور چور کہتے رہے خود پر 190ملین پونڈ کا کیس...
-
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر برطانوی قوانین بیرسٹر راشد...
-
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیف وہپ مسلم لیگ نون قومی اسمبلی...
-
اسلام آبادحکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ کر دیا گیا۔پیٹرول کی قیمت میں 3...
-
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکی شہریت حاصل کرنے اوردوہری شہریت کی تردید اور یوٹیوبر کو...