پنجاب حکومت 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالے76 لاکھ گھریلوصارفین کو سبسڈی دیگی

23 جون ، 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پنجاب حکومت نے 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کوسبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آئندہ ماہ ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام تحت 100 ارب روپے ریلیف دینے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے، سفارشات وفاق کو بھجوا دی گئی ہیں ۔رواں سال اپریل میں 100 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو سبسڈی ملے گی ۔ 76 لاکھ گھریلو صارفین سبسڈی کےمستحق ہوں گے ۔