کالعدم جماعتوں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی

23 جون ، 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم جماعتوں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی لگادی اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہری کسی کالعدم جماعت کو قربانی کی کھالیں نہ دیں کھالیں جمع کرنیوالی کالعدم جماعتوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی محکمہ داخلہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف این او سی رکھنے والی جماعتوں اور مدارس کو ہی کھالیں دیں۔