اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) و فاقی بیورو کر یسیمیں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ کئی افسروں نے رخصت لی ہے۔ پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر اویس منظورسمرا کو سپیشل سیکرٹری خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔اویس منظور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ڈویژن تعینات تھے۔تعیناتی سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت کی گئی۔ پنجاب حکومت میں تعینات پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر اسد رحمان کو پنجاب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکشن افسر وزارت دفاع غلام خالق کوتبدیل کرکے کی ان کی خدمات دو سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر سرمایہ کاری بورڈ کے سپرد کی گئی ہیں۔پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے تقرری کے منتظر گریڈ22 کے افسر حسن ناصر جامی نے 29جون سے 13 جو لائی تک 15دن کی رخصت لی ہے۔ وہ بیرون ملک جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت میں تعینات پا س کے گر یڈ22 کے افسر راشد منصور 14اکتوبر2022کو ر یٹائر ہو جائیں گے۔پنجاب حکومت میں تعینات پاس کے گریڈ19 کے افسر مہتاب وسیم اظہر نے یکم جولائی سے ایک سال کی اسٹڈی رخصت لی ہے۔پاس کے گریڈ21 کے او ایس ڈی ظفر اقبال نے20جون سے31اگست 2022تک رخصت لی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ پولیس سروس کے گریڈ20 کے افسر ساجد کیانی نے آئی بی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ان کے تبالہ کا نو ٹیفکیشن پہلے ہی جاری کرچکا ہے۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی نوٹس...
سلام آباد پلاننگ کمیشن کے چیف اکنامسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ حکومت نے ان کا...
پشاوربھاری بجٹ کے باوجود گزشتہ تین سالوں میں خیبرپختونخوا کی 11 کے قریب یونیورسٹیوں کے پی ایچ ڈی پروگراموں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت نے دوسرے رکن شعیب شاہین پر سنگین الزامات...
نیو یارک صدر آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمود کی کال پر جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیر اعظم مودی کے خطاب کے موقع پر...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عاصمہ...
کراچی امریکا نے خالصتان سے متعلق پالیسی پر تبصرے سے گریز کیا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے...
کراچی تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ زبردست ہے عملدرآمد ہوجائے تو...