اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور میگا کرپشن کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب جوڈیشل ایکٹوازم کا دور نہیں رہا، فیصلے قانون کے مطابق ہونگے، سپریم کورٹ نے جنوری 2011میں EOBIمیں بھرتیاں روکنے کا حکم دیا جس کی خلاف ورزی کی گئی جن افراد نے بھرتیوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ان کا نام نیب رپورٹ میں موجود ہے، سید خورشید شاہ کا نام بھی ای او بی آئی میں شامل ہے۔خورشید شاہ کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ خورشید شاہ اس وقت وزیر نہیں تھے جب یہ بھرتیاں ہوئیں، نیب کیس میں توہین عدالت کیسے ہو سکتی ہے؟ خورشید شاہ کا اس سے تعلق نہیں، ان کے سر پر توہین عدالت کی تلوار کیوں لٹک رہی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر توہین عدالت ہوئی ہے تو ذمہ داری ڈالنی ہے، عدالتی حکم کے برعکس تقرریاں تو ہوئی ہیں، دیکھنا ہے کس نے حکم کی خلاف ورزی کی صرف ذمہ داروں کیخلاف ہی کارروائی کرنا چاہتے ہیں نیب کو تفصیلات جمع کرانے کا آخری موقع دے رہے ہیں، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں بدھ کے روز ضلع کولگام...
کراچی سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوران تھر پارکر میں سرکاری ملازم کی جانب سے پریزائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے...
سرینگر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے آج سے شروع ہونے والی ہندو امرناتھ یاترا کی...
واشنگٹنامریکا ترکیہ کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت پرآمادہ ہوگیا،پنٹاگون کی ایک سینئر عہد یدار نے...
کراچی بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب شہروں کے نام بدل دیے ہیں۔ممبئی سے...
نئی دہلی بھارتی فوج نے اپنے اہلکاروں کے لیے4000سے زائد سنائپر رائفلیں خرید نے کا اعلان کیا ہے ۔بھارتی وزارت...
اسلام آباد پی ٹی اے نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانوں اور دیگر اہم شخصیات کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک...
کوئٹہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں شہادت پانے والے ایف سی کے اہلکار عبدالوحید عمرانی کو خضدار میں فوجی اعزاز کے...