اسلام آباد(خصوصی رپورٹ، نیو ایجنسیاں ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نےملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث اندرونِ ملک پروازوں، ریل گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دیدیا،این سی اوسی کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح 22.65 فیصد رہی، خیبرپختونخوا میں مثبت کیسزکی مجموعی شرح 1.15 فیصد،سندھ میں 6.17 فیصد اور پنجاب میں 1.17 فیصداوراور آزاد کشمیر میں 2.94 فیصد رہی ،وبا سے مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے ،87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔پیرکو این آئی ایچ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں ملک کے کچھ شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں معمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے اندرون ملک پروازوں، ریل گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا اسلئے تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران ماسک کا استعمال ضرور کریں تا کہ کووڈ سے محفوظ رہا جا سکے۔ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 382 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ22.65 فیصدرہی ،ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.85 فیصد ہوگئی،این آئی ایچ کے مطابق انتہائی نگہداشت میں زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 87 پہنچ گئی، ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 412 ٹیسٹ کئے گئے، حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.32 فیصد، مردان میں 2.44 فیصد، اسلام آباد میں 2.31 ، لاہور میں 2.76 ، پشاور میں 3 ، راولپنڈی 1.05 اور نوشہرہ میں 5 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
راولپنڈیلاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر کی بازیابی...
اسلام آباد نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آئندہ ماہ کے آغاز میں اپنے نئے پرنسپل سیکرٹری کا تقرر کیں گے ،...
اسلام آباد پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیرانتظام نوری ہسپتال ، اسلام آباد کو IAEA "اینکر سنٹر" کے طور پر...
بیجنگ چین نے عالمی ترقیاتی تعاون میں اپنے وسائل کی سرمایہ کاری میں اضافہ کر نے کا اعلان کیا ہے، ریاستی کونسل...
اسلام آباد سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بدھ کو توانائی سیکٹر کی مجموعی...
اسلام آباد سینیٹ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کو سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نےبتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘’ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا سرفراز بگٹی کے بیان پر ن لیگ کی منطق...
لاہور لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے گزشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب میاں...