برطانیہ کا خلیجی ممالک کے شہریوں کیلئےویزے کی شرط ختم کرنےکااعلان

28 جون ، 2022

لندن(اے ایف پی)برطانیہ نے 2023ء میں ملک میں آنے کے خواہش مند خلیجی ممالک کے شہریوں کیلئے ویزے کی شرط ختم کرنےکااعلان کیا ہے، برطانوی محکمہ داخلہ کے مطابق متحدہ عرب امارات، سعودی عرب،عمان، کویت، قطراور بحرین 2023 میں برطانیہ کے نئی الیکٹرانک سفری اجازت نامے (ای ٹی اے) کی اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے۔اس سے خلیجی ممالک کے شہری بھی برطانیہ کے ویزا کی سہولت کے معاملے امریکا اور کینیڈا سمیت دیگر اہم شراکت داروں کے برابر ہوجائیں گے۔برطانیہ کی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے کہا کہ اس اقدام کا کے بعد خلیجی ریاستیں ای ٹی اے اوربرطانیہ کے ویزافری سفر سے فائدہ اٹھانے والے دنیا کے اوّلین ممالک میں شامل ہوں گی۔