بھنگ کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اقوام متحدہ

28 جون ، 2022

اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جن ممالک نے بھنگ کو قانونی حیثیت دی ہے، وہاں اس کے باقاعدہ استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ادارے کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ بھنگ کو قانونی حیثیت دینے سے اس کے روزانہ استعمال میں اضافے کے رجحانات میں تیزی آئی ہے۔اسی طرح کورونا وائرس کی وبا اور اس کے نتیجے میں لگنے والے لاک ڈاؤنز میں بھی اس کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بھنگ کے بڑھتے ہوئے استعمال سے صحت کی سہولیات اور ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔