سری لنکا کے مرکزی بینک نے غیر ملکی کرنسی میں ایندھن کی فروخت کی مخالفت کردی

28 جون ، 2022

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے مرکزی بینک نے منتخب گیس اسٹیشنوں پرغیرملکی کرنسی میں ایندھن فروخت کرنے کی تجویز رد کردی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق وزیربرائے بجلی وتوانائینے پیرکوبتایا کہ چند گیس اسٹیشنوں کو امریکی ڈالر میں ایندھن فروخت کرنے کی اجازت دینے کی ایک تجویز تھی۔تاہم مرکزی بینک کے حکام نے وزارت کو بتایا کہ ملکی ضوابط کے مطابق ڈالر کو ملک کے اندر پرچون لین دین کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔وزیر نے بتایاکہ کمپنیوں کو پہلے ہی سیلون پیٹرولیم کارپوریشن اور بنکرنگ میں مصروف کمپنیوں سے امریکی ڈالر کا استعمال کرتے ہوئے ایندھن خریدنے کا موقع دیا گیا ہے۔